ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی

ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد  تیسرے نمبر پر آگئے۔  ٹیسٹ پلیئر کی رینکنگ  میں آسٹریلیا کے لبوشین کا پہلا نمبر برقرار ہے  جب کہ اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر  ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں  پاکستان کے بابراعظم   تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ کا  چوتھا نمبر برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پرآگئے ہیں۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 17 درجے ترقی کے بعد 14 ویں،  پاکستان کے امام الحق  رینکنگ میں3 درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے عبداللہ شفیق  رینکنگ میں 11 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --