عمران خان کا 12 واں موسم جیل جانے کے بعد شروع ہوگا، پلوشہ خان

عمران خان کا 12 واں موسم جیل جانے کے بعد شروع ہوگا، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما پلوشہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو تنبیہ کی کہ وہ خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں، انہیں چاہیے کہ عمران خان کی نالائقی پر ماتم کرے کیونکہ عمران خان کرکٹ میں جوا، چندے میں خورد برد اور سیاست میں گالی کی پہچان بن گئے ہیں۔

سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ جمہوری سیاست کے امام آصف علی زرداری نے جمہوری عمل سے عمران خان کو آؤٹ کیا، ہیچری میں پرورش پانے والی پی ٹی آئی اقتدار سے نکالے جانے کے بعد مچھلی کی طرح تڑپ رہی ہے۔پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ بارہ موسموں کا ذکر کرتے تھے، ان کا بارہواں موسم جیل میں جانے کے بعد شروع ہو گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --