بلاول کے غیر ملکی دوروں سے سراج الحق کو تکلیف سمجھ سے بالاتر ہے، فیصل کریم کنڈی

بلاول کے غیر ملکی دوروں سے سراج الحق کو تکلیف سمجھ سے بالاتر ہے، فیصل کریم کنڈی

وزیر مملکت و ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے غیرملکی دوروں سے مودی اور عمران خان کو تکلیف فطری ہے، سراج الحق کو تکلیف سمجھ سے باہر ہے۔

وزیر مملکت نے سراج الحق کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے واحد وزیر خارجہ ہیں جو غیرملکی دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے مختصر وقت میں دوست ممالک کو پاکستان کا دوست بنایا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سراج الحق صاحب آپ کی تو عمران خان سے کے پی میں پارٹنر شپ رہی، عمران خان اور جماعت اسلامی کی پارٹنر شپ میں شدت پسندوں کے ساتھ نرمی کی گئی۔

-- مزید آگے پہنچایے --