پیٹرول اور ڈیز ل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرول اور ڈیز ل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول و ڈیزل کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم سے 15 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --