امریکا کی پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت

امریکا کی پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلام آباد امریکا کا شراکت دار ہے، سکیورٹی کے معاملات پر ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --