بلاول بھٹو زرداری اور ان کے یو اے ای ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فون رابطہ

بلاول بھٹو زرداری اور ان کے یو اے ای ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فون رابطہ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے خواتین کے حقوق سمیت انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور اور مساوی شرکت کی ضمانت دینے کی ضرورت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے یو اے ای ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہوئی۔انہوں نے افغانستان کی صورتحال سمیت طالبان کی طرف سے افغانستان کی یونیورسٹیوں میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر زور دیاکہ اسلام نے خواتین کو اہم مقام دیاہے اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی سلامتی، امن و استحکام کے لئے اپنے مضبوط موقف کو اجاگر کیا۔انہوں نے افغان عوام کے پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --