دھند کے باعث حادثہ،5 جاں بحق

جی ٹی روڈ پردھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گجرات کے علاقے سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں دھند کے سبب ٹرک اور رکشے میں تصادم ہو گیا۔ ریسکیو کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گجرات سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رکشے اور ٹرک کے تصادم میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --