وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے برادر ممالک ہیں، پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات میں باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر خیالات یکساں ہیں۔