ملتان کی وکٹ پر گیند ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے، بین سٹوکس

ملتان کی وکٹ پر گیند ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے، بین سٹوکس

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ملتان ٹیسٹ میں مضبوط ہو کر آئے گی لیکن ہم اپنے پلان کے مطابق چلیں گے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین اسٹوکس کا کہنا تھا پاکستان میں بولنگ کی کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں لیکن ملتان کی پچ خشک اور پنڈی سے مختلف ہے، یہاں ریورس سوئنگ ہو سکتی ہے۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا مارک ووڈ کو ٹیم کو شامل کیا گیا ہے جس سے ہمیں فائدہ ہو گا، مارک ووڈ لیام لیونگ اسٹون کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں، مارک ووڈ کے آنے سے 20 وکٹیں حاصل کرنے میں مزید آسانی ہو گی۔انگلش کپتان کا کہنا تھا ملتان کی آلودگی سے فکر مند نہیں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم مضبوط طریقے سے آئے گی لیکن ہم اپنے پلان کے مطابق جائیں گے ہم اپنے لیے 20 وکٹیں لینے کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ برصغیر میں سب ٹیمیں ٹاس جیت کر بیٹنگ کی کوشش کرتی ہیں، ہمارا بھی پلان یہی ہے اور اسی طرح کھیلنے کا پلان ہے لیکن اگر بابر اعظم ٹاس جیت جاتے ہیں تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

-- مزید آگے پہنچایے --