شہباز گل کےخلاف کراچی میں مقدمہ درج

شہباز گل کےخلاف کراچی میں مقدمہ درج

اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کےخلاف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ‏کراچی کے بریگیڈ تھانے میں اداروں کے خلاف تقریر پر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی پر شہری محمد سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے جس میں پیکا ایکٹ کے تحت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں شہباز گل کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں طلب بھی کرلیا گیا ہے، تاہم اگر وہ نہیں آتے تو گرفتار کریں گے۔حکام کے مطابق شہباز گل نے کوئٹہ آنے کی ہامی بھری ہے، لیکن شہباز گل کے کوئٹہ نہ آنے کی صورت میں بلوچستان پولیس کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے جائے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --