آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پی ٹی آئی 233، اپوزیشن جماعتیں 276 نشستوں پر کامیاب

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پی ٹی آئی 233، اپوزیشن جماعتیں 276 نشستوں پر کامیاب

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن میں پاکستان تحریک انصاف 229 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 787 نشستوں میں سے 708 کے نتائج موصول ہوئے ہیں، نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 104 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جموں و کشمیر پیپلز پارٹی 28 نشستوں کے ساتھ چوتھے اور تحریک لبیک پاکستان 7 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔جمعیت علمائے اسلام، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی نے چار چار نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدوار 199 نشستوں پر کامیاب ٹھہرے۔

اس طرح حکمران اتحاد مجموعی طور پر 233 نشستوں پر کامیاب ہوا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے 276 نشستیں جیت لیں، 79 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔نتائج کے مطابق مظفرآباد کی طرح راولاکوٹ کی میئر شپ بھی اپوزیشن کے حصے میں آنے کا امکان ہے، پی ٹی آئی کھائی گلہ، ہجیرہ، عباسپور اور دھیر کوٹ میونسپل کمیٹیز میں بھی چیئرمین نہیں بنا سکے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --