فیفا ورلڈ کپ، امریکا، انگلینڈ، نیدرلینڈز اور سینیگال کی ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں داخل

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ بی کے میچ میں امریکا نے ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔امریکا کی جانب سے واحد گول کرسچین نے 39 ویں منٹ میں کیا۔گروپ میچ میں امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایران ورلڈکپ سے باہر ہوگیا جبکہ انگلینڈ اور امریکا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔اس سے قبل گروپ بی کے میچ نے انگلینڈ نے ویلز کو تین صفر سے شکست دی۔

ایک اور میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو تین صفر سے شکست دےکر ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔انگلش ٹیم کی جانب سے دو گول رشفورڈ نے  اور ایک فل فوڈن نے اسکور کیا۔جس کے بعد انگلش ٹیم گروپ بی میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ویلز ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔انگلینڈ ویلز فٹبال ورلڈ کپ میچ دیکھنے کیلئے برطانیہ بھر کی سڑکیں سُنسان رہیں، میچ کو Battle of Britain کا نام دیا گیا۔ انگلینڈ اور ویلز میں شہری دفاتر سے جلد گھر واپس آ گئے جبکہ بہت سوں نے چھٹی کر کے میچ دیکھا، اس کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد برطانیہ کے بارز اور کلبز میں گئی۔

 نیدلینڈز اور سینیگال کی ٹیم نے اپنے ، اپنے میچز جیت کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی گروپ اے کے میچ میں نیدرلینڈز نے میزبان قطر کو  0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کیا۔نیدر لینڈز کی جانب سے کوڈی گاکپو نے 29 ویں اور ڈی جونگ نے 49 منٹ میں گول کیا۔اس جیت کے ساتھ ڈچ ٹیم گروپ میں ٹاپ پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ گروپ اے کے ایک اور میچ میں سینیگال نے ایکواڈور کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔سینیگال کی جانب سے ساڑ اور کولیبالی نے گول اسکور کیے۔واضح رہے کہ فٹبال ورلڈکپ میں 8 گروپس میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --