13نومبر کو اغوا کان کن بازیاب، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کا بازیابی میں اہم کردار

13 نومبر کو اغوا ہونے والے 6 کان کن بازیاب کرالیے گئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر عباد اللہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کان کنوں کی رہائی کےلئے  بھرپور ادا کیا، خدا کا شکر ہے کہ تمام اغوا شدگان کی جلد بازیابی ہوئی

ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا تھاکہ اللہ کے کرم سے بازیابی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آیندہ کوشش کی جائے گی کہ کان کنوں کی سیکوریٹی کے لیے صوبائی حکومت سے بہتر انتظامات کروائے جاسکیں۔، ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر سطح پر اپنے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے موجود ہیں

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے بھائی ہیں اور ان کی بازیابی سے مجھے جتنی خوشی ہوئی ہے آپ کو بیان نہیں کرسکتا، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ یہ کان کن بازیاب ہو کر اپنے اہلخانہ کے ساتھ ہیں ، انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ کان کنوں کی سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے جائینگے۔

-- مزید آگے پہنچایے --