ایرانی پولیس نے سابق فٹبالر ووریا غفوری کو گرفتار کرلیا

ایرانی پولیس نے سابق انٹرنیشنل فٹبالر ووریا غفوری کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ایرانی فٹبالر کو  ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور قومی ٹیم کی ساکھ کو نقصان پہچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایران میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایرانی فٹبالرز نے فیفا ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ترانہ بھی نہیں پڑھا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی قومی ترانے والا حصہ نشر نہیں کیا۔ایران میں تقریباً 2 ماہ قبل پولیس کی حراست میں لی گئی نوجوان لڑکی مہاسا امینی کی موت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --