نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان اور صدر عارف علوی کی ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ کی جانب سے آرمی چیف کے لیے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے ناموں کی سمری منظوری کے لیے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھی موصول ہو چکی ہے۔
اس معاملے پر صدر عارف علوی نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے لاہور میں جا کر ملاقات کرنے اور ان سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا، صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ملاقات زمان پارک لاہور میں ہو گی۔
اس حوالے سے سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی لاہور میں عمران خان سے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر مشاورت کریں گے۔