پاکستان نیوی کا جہاز (PNS) تبوک فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطری حکومت کو میری ٹائم سیکیورٹی میں مدد فراہم کرنے کے لیے قطر کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔قطری بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے سینئر افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔
Pakistan Navy Ship Tabuk has arrived at port in Qatar to provide assistance in maritime security to Qatari government during FIFA World Cup@PakistanNavy @dgprPaknavy @PakinQatar #FIFAWorldCup https://t.co/UDT87KdTmG pic.twitter.com/yEmIsHmY8V
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) November 22, 2022
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران فیفا ورلڈ کپ کی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی میں پی این ایس تبوک کی مدد پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت پر اعتماد کا اظہار ہے۔