ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکائونٹ بحال

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا معطل اکاؤنٹ بحال کر دیا۔ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئٹر صارفین سے پوچھا تھا کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانا چاہیے یا نہیں؟ جس پر 52 فیصد سے صارفین نے اپنی رائے کا اظہار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 2021 میں اشتعال انگیز بیانات کے باعث معطل کر دیا گیا تھا اور ٹرمپ نے بھی اپنا اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد دوبارہ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم پر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --