فٹبال ورلڈ کپ، فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

دنیائے کھیل کے اس سب سے بڑے ایونٹ فٹبال ورلڈ کی پرائز منی سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالر شریک ٹیموں میں ان کی کارکردگی کے حساب سے تقسیم کیے جائیں گے۔اس میگا ایونٹ میں اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹرافی اٹھانے والی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جب کہ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔ٹورنامنٹ میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم 2 کروڑ 70 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی حقدار ہوں گی۔کوارٹر فائنل ہارنے والی ہر ٹیم ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر پائے گی جب کہ پری کوارٹر فائنل ہارنے والی ٹیمیں بھی خالی ہاتھ گھر واپس نہیں جائیں گی انہیں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر ملیں گے۔گروپ مرحلے سے ناک آئوٹ ہونے والی ٹیموں کے ہاتھ نوے نوے لاکھ ڈالرز آئیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --