جتنے لوگ لانگ مارچ میں آرہے ہیں اس سے زیادہ تو سکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں، فیصل واوڈا

جتنے لوگ لانگ مارچ میں آرہے ہیں اس سے زیادہ تو سکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے پراپرٹی ٹائیکون سے 50 ارب روپے کی ڈیل کے حوالے سے کابینہ اجلاس کی تفصیلات بتادیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اجلاس میں شہزاد اکبر نے سیل لفافہ دکھایا اور کہا کہ لفافے میں جو مواد ہے وہ ہم ڈسکس بھی نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ جواب میں پراپرٹی ٹائیکون نے بہت سے فائدے دیے ہوں گے۔

اس کے علاوہ  فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے فراڈیا قرار پانے والے عمر فاروق سے پی ٹی آئی دور میں اکٹھے پانچ پانچ وفاقی وزیر ملاقاتیں کرتے رہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کی عمر فاروق ظہور سے ہونے والی ملاقات وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی ہدایت پر ہوئی، ملاقات میں ان کے ساتھ چار اور وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔فیصل واوڈا نے اس سے قبل ٹوئٹر پر عمر فاروق کے ہمراہ تصویر جاری کرتے ہوئے یہ بھی بتایا تھا کہ یہ ملاقات دبئی ڈیلی گیشن کے تحت ہوئی تھی، اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں، انہیں کوئی ڈر نہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو اسکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں۔

سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں کتنے افراد ہیں ، اس سے زیادہ تو ان کے پاس ملازم ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے باوجود پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے اور وہ اس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --