تباہ کن سیلاب سے تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، شیری رحمان

وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے جس سے تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار شرم الشیخ میں COP 27 کانفرنس کے واٹر پویلین میں ”آفات کے خطرے میں کمی اوربہتر زندگی کیلئے پائیدار شہر” کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تقریباً ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا ہے اور آفت کے بعد ضروریات کے تخمینے کے مطابق اس سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات اور تباہی ہوئی۔

-- مزید آگے پہنچایے --