مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ  دے دیا

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ  دے دیا

 پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ  دے دیا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جس کی تصویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی پوسٹ میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کی تردید کی۔

استعفے کے متن میں کہا گیا ہےکہ میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں۔مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سےسینیٹرمنتخب ہوئے تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --