آئی جی پنجاب کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے سے متعلق وفاق کو خط لکھ دیا ہے، جس میں انھوں نے لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں انہوں نے استدعا کی کہ حکومت پنجاب سے میری خدمات فوری واپس لے کر وفاق کے سپرد کر دی جائیں۔

 رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے میں مبینہ ہچکچاہٹ پر سوالات اٹھارہی ہے جبکہ پولیس پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اب تک ایف آئی آر درج کرنے کی کوئی درخواست موصول ہونے سے انکار کرہی ہے۔

سابق وزیر اعظم کی جانب سے ایک اعلیٰ فوجی افسر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے اصرار پر پنجاب کی حکمران اتحادی جماعتوں (پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق) کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اس دوران یہ افواہیں بھی گرم ہوئیں کہ ایف آئی آر کے اندراج میں ہچکچاہٹ پر صوبائی حکومت انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) فیصل شاہکار کا تبادلہ کرنے جا رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --