ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹمیں نیدرلینڈز کی ٹیم نے اپ سیٹ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو تیرہ رنز سے شکست دیدی، یہ نیدرلینڈز کی کسی بھی فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی جیت ہے، اس جیت سے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ تقریباً ہموار ہو گئی ہے اور اب پاکستان کی ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف صرف اپنا میج جیتنا ہے، تفصیلات کے مطابق اس اہم میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جیت کر پہلے نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی اس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، نیدرلینڈز کی جانب سے کولن ایکرمین نے 41رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی جبکہ ٹام کوپر نے 35 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشومہاراج نے دو جبکہ اینرج ٹورٹیج اور ایڈم مارکرم نے ایک ایک ایک وکٹ حاصل کی

جنوبی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 145رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور اس کی آٹھ وکٹیں گریں، اس طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم تیرہ رنز کے فرق سے یہ میچ ہار گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے ریلی روسو نے پچیس، باووما نے بیس، اور ہینرچ کلاسین اکیس رنز بنائے، نیدرلینڈز کی جانب سے برینڈن گلوور نے تین، فریڈ کلاسین اور بس ڈی لیڈی نے دو دو جبکہ پال وین میکرین نے ایک وکٹ حاصل کی، کولن ایکرمین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --