سائفر آڈیو انکوائری، شاہ محمود قریشی کو دوسرا نوٹس جاری

سائفر آڈیو انکوائری، شاہ محمود قریشی کو دوسرا نوٹس جاری

سائفر آڈیو انکوائری میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 نومبرکے لیے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے، انہیں 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ تین نوٹسزپر حاضرنہ ہونے کی صورت میں یک طرفہ کارروائی کی جائےگی۔

-- مزید آگے پہنچایے --