پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں کنٹینر سےگر کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر کے ساتھی رپورٹرکا کہنا ہےکہ صدف کی شہادت کنٹینر سےگرنے سے نہیں، بلکہ کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے ہوئی۔
خاتون رپورٹر صدف نعیم کے ساتھی رپورٹر افضل سیال کا کہنا ہےکہ صدف عمران خان کا انٹرویو کرنےکے لیےکنٹینر پر چڑھنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
افضل سیال کے مطابق صدف نےکنٹینر کے دروازے کا ہینڈل پکڑ لیا تھا، تاہم گارڈ نے انہیں دھکا دے دیا، جس پر وہ آہستہ آہستہ حرکت کرتےکنٹینرکے پہیوں تلے آگئیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔
حادثے کے فوری بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے آج کا مارچ منسوخ کردیا۔انہوں نے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے، آج ہم نے کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے کینسل کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے مارچ کو ختم کر رہے ہیں اور کل کامونکی سے اپنا مارچ شروع کریں گے، ایک حادثے کی وجہ سے ہمیں آج کا مارچ منسوخ کرنا پڑا، خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔