آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو تین رنز کے فرق سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز سکور کئے، بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر نجم الحسن شانتو نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان شکیب الحسن 23 اور عافف حسین 29 رنز بنا سکے، زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگارووا اور بلیسنگ موزربانی نے دو دو جبکہ سکندر رضا اور سین ولیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں زمبابوے کی ٹیم بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ تین رنز سے ہار گئی، زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے 64 اور ریان بوری نے ستائیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین، مصدق حسین اور مستفیصر الرحمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، بنگلہ دیش کے تسکین احمد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سارا جہان پاکستان > کھیل > ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دیدی