گورنر گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے  چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقاتکی ہے ، اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ملتان سے علی موسیٰ گیلانی اور کراچی سے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی پر مبارکباد دی اور  گلدستہ پیش کیا ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اسی وجہ سے عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہیں ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ مکمل تعاون کریگی ، گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔ ہر فورم پر گلگت بلتستان کے عوام کا ترجمانی کرتے رہیں گے۔ انشاء اللہ بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کے حوالے سے بھی خوشخبری ملے گی ۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان سے خصوصی دلچسپی پر انکا شکریہ بھی ادا کیا ۔

-- مزید آگے پہنچایے --