بلوچستان کے ضلع کچھی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 26 اکتوبر کو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم پھینکا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس اسٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کو شیشے ٹوٹ گئے البتہ پولیس اسٹیشن کے اندر موجود اہلکار محفوظ رہے۔
بعد ازاں ڈیرہ مراد جمالی کی پولیس لائنز میں شہید پولیس اہلکار عابد حسین سولنگی کی نماز جناہ ادا کی گئی جہاں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔