عمران خان ارشد شریف کیس میں ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہا ہے، شہباز شریف

عمران خان ارشد شریف کیس میں ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ارشد شریف قتل کیس کو سیاست کے لیے استعمال کر کے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، سابق وزیراعظم ارشد شریف کے المناک قتل کو سیاست کے لیے استعمال کر رہا ہے اور ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ عمران خان بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لے اور جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کرے۔

-- مزید آگے پہنچایے --