پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سفیر سے ملاقات کے موقع پر سیلاب متاثرین کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ اور امریکی سفیر نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ اور امریکی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔