واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع

واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع

پاکستان سمیت دنیا بھر میں  واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئیں۔منگل کے روز صارفین کو تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، سب سے پہلے ایپ کے گروپس میں صارفین  پیغامات بھیجنے سے قاصر تھے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارفیں کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے۔تاہم اب موبائل پر واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں جب کہ ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے افراد کو اب بھی مسئلے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --