وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر خان سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر بجلی۔ خرم دستگیر خان سے آج ( بدھ ) کویہاں ملاقات کی،وزیر توانائی نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سراہا۔ وزیر خرم دستگیر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا شمسی توانائی سے بجلی کی تیاری کا اقدام سعودی سرمایہ کاری کے لیے بہت بڑا موقع ہے، اس سلسلے میں سعودی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں


سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت ہے اور اسے عالمی سطح پر دوبارہ برانڈ کیا جانا چاہیے۔ پاکستان کی کاروباری برادری کو سعودی مارکیٹ کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی حکومت توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --