عمران خان کے دور میں وزیر اعظم کے ترجمان رہنے والے ندیم افضل چن نے بھی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت پر اپنا تبصرہ پیش کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آج کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اور سندھ سے دونوں نشستیں جیت کر پی پی پی مخالف بیانیے کو ابدی نیند سلادیا ہے۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ سندھ فتح کرنے کے خواہشمند کی نشستیں پی پی پی نے لے لی ہیں۔
پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے یہ بھی کہا کہ یہ کامیابی ’جئے بھٹو‘ کے ہمیشہ سے دلوں میں دھڑکتے نعرے کی گونج بڑھا رہی ہے۔