ملتان جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا، موسی علی گیلانی نے مہر بانو قریشی کو شکست دیدی

ملتان جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا، موسی علی گیلانی نے مہر بانو قریشی کو شکست دیدی

پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 کی نشست جیت لی۔این اے 157 ملتان 4  کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ان کے مدمقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے۔پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی پر 19 ہزار 750 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔خیال رہے کہ یہ نشست شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --