’ریڈمی‘ نے اپنا نیا اور سستا ترین فون متعارف کرادیا

’ریڈمی‘ نے اپنا نیا اور سستا ترین فون متعارف کرادیا

چینی موبائل کمپنی شیاؤمی کے برانڈ ’ریڈمی‘ نے اپنا نیا اور سستا ترین فون متعارف کرادیا، جسے فوری طور پر کمپنی کی ویب سائٹ سے آن لائن خریدا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے ڈوئل بیک کیمروں سے لیس ’ریڈمی ون پلس‘ کو 2۔6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا ہے اور اس کے بیک پر ہی فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 8 میگا پکسل جب کہ دوسرا 3 میگا پکسل کا ویڈیو اسپورٹنگ گیمنگ ٹیکنالوجی کا کیمرا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون کو دو مختلف ماڈیولز یعنی 2 اور 3 جی بی ریم 556 جی بی میموری تک متعارف کرایا گیا ہے اور میں اسنیپ ڈریگن 888 کی چپ اور پروسیسر دیا گیا ہے۔

اینڈرائڈ 12 کے حامل ’ریڈمی ون پلس‘ میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 10 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔

فون کو تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اسے فوری طور پر صرف کمپنی کی ویب سائٹ سے آن لائن خریدا جا سکتا ہے، تاہم اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پیش کرنے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔

کمپنی نے اس کے دو جی بی ماڈل کی قیمت پاکستانی 19 ہزار روپے تک جب کہ 3 جی بی ماڈل کی قیمت 22 ہزار روپے تک رکھی ہے۔

’ریڈمی ون پلس‘ دو ماہ قبل بھارت میں متعارف کرائے گئے ’ریڈمی ون‘ کا اپگریڈ ورژن ہے، کمپنی نے بھارت میں صرف 2 جی بی ماڈل کو پیش کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --