پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ

پاکستان اور جمہوریہ جنوبی کوریا نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس مفاہمت نامے پر سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں خان (ریٹائرڈ) کے دورہ جنوبی کوریا کے دوران سیئول میں نائب وزرائے خارجہ کی دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کے دوران دستخط کیے گئے۔

یہ ایم او یو دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرے گا۔ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی اور عالمی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --