سینئر سیاستدان ملائم سنگھ یادو انتقال کر گئے

سینئر سیاستدان ملائم سنگھ یادو انتقال کر گئے

بھارت کی سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور 3 مرتبہ ریاست اترپردیش کے وزاعلیٰ رہنے والے سینئر سیاستدان ملائم سنگھ یادو انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 82 برس کی عمر میں انتقال کرنے والے ملائم سنگھ یادیو کافی دنوں سے بیمار تھے۔

ملائم سنگھ یادیو 1989، 1993 اور 2003 میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ رہے، اس کے علاوہ ملائم سنگھ یادیو بھارت کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔سینئر سیاستدان ملائم سنگھ یادیو کے انتقال پر یوپی حکومت کی جانب سے 3 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --