وزیراعظم شہباز شریف کا محمد حسین انوکی کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا محمد حسین انوکی کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ ریسلر انوکی سے 10 سال قبل لاہور کے ایک اسٹیڈیم میں یادگار ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ انوکی نے اپنی ریسلنگ میں مہارت سے ایک پوری نسل پر جادو طاری کردیا تھا۔شہباز شریف نے انوکی کے اہلخانہ اور جاپان کی عوام سے اظہار تعزیت کیا اور انوکی کے ہمراہ اپنی ماضی کی تصویر بھی شیئر کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --