اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی پاکستان کی امن کوششوں کے معترف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی پاکستان کی امن کوششوں کے معترف

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مشرقِ وسطیٰ تنازع کے لیے ذاتی نمائندے جین آرناؤلڈ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جین آرناؤلڈ نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے گہری قدردانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی مسلسل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے نمائندہ خصوصی کو خطے کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور مختلف فریقین کے ساتھ پاکستان کے مسلسل رابطوں اور امن کوششوں پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان کے لیے مستقل حمایت اور اہم کردار پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --