صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے ایک ہفتہ طویل دورے کے سلسلے میں صوبہ ہونان کے دارالحکومت چانگشا پہنچ گئے۔چانگشا پہنچنے پر ہونان صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ہو شو شینگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔
صدر آصف علی زرداری یہ دورہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔دورے کے دوران صدر مملکت صوبہ ہینان کے شہر سانیا بھی جائیں گے، جہاں وہ صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان چین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔صدر کے اس دورے کے دوران حکومت سندھ اور چینی کمپنیوں کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔