پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ حیدر آباد کنگزمین کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں داخل

پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ حیدر آباد کنگزمین کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں داخل

لاہور(سی این پی )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو یکطرفہ مقابلے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کے سامنے حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 80 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔عثمان خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، شاداب اور عماد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں

۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 7 ویں اوور میں پورا کرلیا۔نوجوان بیٹر محسن ریاض نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سمیر منہاس 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔واضح رہے کہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --