وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کیلئے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کی، جس پر وہ ذاتی طور پر اور سید عاصم منیر کی جانب سے بھی ان کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر کیے گئے اعتماد کے پیش نظر وہ تنازع کے پرامن حل کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین جنگ بندی پر قائم رہیں گے اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران ایک جامع امن معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے، جس سے تنازع کا مستقل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔