نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی روابط پر اجلاس

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی روابط پر اجلاس

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور آئندہ بین الاقوامی روابط کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے شرکاء کے ساتھ ابھرتی ہوئی عالمی اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اہم خارجہ پالیسی ترجیحات پر واضح حکمت عملی، پیشگی منصوبہ بندی اور مؤثر نتائج کے حصول کیلئے متحرک سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --