پاکستان ریلوے اور حکومتِ سندھ نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی اور صوبے میں مضافاتی ٹرین سروسز کی بحالی پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ فیصلہ آج کراچی میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں کراچی سے روہڑی اور کراچی سے جیکب آباد کے درمیان نئی ٹرین سروسز شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیر ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے پورے ریلوے نظام کو جدید بنایا جائے گا تاکہ اسے زیادہ مؤثر، محفوظ اور قابلِ اعتماد بنایا جا سکے۔