ائیرپورٹس پر جدید مشینری نصب کرنے کا فیصلہ، اسکریننگ نظام بہتر بنانے کی ہدایت

ائیرپورٹس پر جدید مشینری نصب کرنے کا فیصلہ، اسکریننگ نظام بہتر بنانے کی ہدایت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے ائیرپورٹس پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جا سکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے مشترکہ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے اور ایک ہی جگہ پر متحدہ چیکنگ نظام متعارف کرایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران ای-گیٹس کی تنصیب پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام اداروں کی جانب سے ایک ہی اسکینر پر مشترکہ چیکنگ سے وقت کی بچت ہوگی اور مسافروں کو بہتر سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری سے ائیرپورٹس پر رش اور انتظار کے اوقات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو جدید، تیز رفتار اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --