پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر پہچان مل رہی ہے اور پوری دنیا پاکستان کی طاقت اور صلاحیت کو تسلیم کرتی ہے۔
آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اب عالمی مسائل کے حل میں کردار ادا کر رہا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پہچان رہی ہے۔دریں اثنا قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔