پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پہلی جیت، کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پہلی جیت، کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

 حیدر آباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر ہوم ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز کا ہدف دیا۔

 

کراچی کی جانب سے نوجوان بیٹر سعد بیگ نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان معین علی نے صرف 16 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 44 رنز کی جارحانہ کھیل پیش کرکے جیت کو یقینی بنایا۔حیدرآباد کی جانب سے حنین شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب نے 67 رنز بنا کر جیت کی بنیاد رکھی، تاہم مڈل آرڈر میں وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

حسن خان نے صرف 16 گیندوں پر 206 کے اسٹرائیک ریٹ سے 33 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 19.1 اوورز میں فتح دلا دی، عرفان خان 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں مگر وہ اپنی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست سے نہ بچا سکے۔واضح رہے یہ دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کی تاریخ کا پہلا مقابلہ تھا کیونکہ حیدرآباد کنگز مین رواں برس پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --