بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر ڈاکٹر روبینہ خالد نے آج وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے وزیرِاعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور مستحق افراد میں رمضان پیکیج کی تقسیم سے متعلق پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے مستحق افراد تک ریلیف کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں مزید بہتری کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔