پاکستان اور ترکیہ کا خطےمیں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش

پاکستان اور ترکیہ کا خطےمیں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری مکالمہ اور سفارتکاری ہی مؤثر ذرائع ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --