پاکستان قوموں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،صدر،وزیراعظم

پاکستان قوموں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،صدر،وزیراعظم

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں اقوام کے درمیان مذہبی رواداری کو فروغ دینے اور مسلمانوں کے لیے تحفظ کے احساس کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آج منائے جانے والے اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے عالمی برادری سے نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف قانونی تحفظات کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن مسلم برادریوں کو درپیش تعصب اور تشدد میں اضافے اور مذہبی تنوع کے لیے رواداری اور احترام کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کراتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کو انتہا پسندی یا تشدد سے جوڑنے کی کوششیں جہالت کی عکاسی کرتی ہیں اور تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی کوششوں کو کمزور کرتی ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ سماجی عدم برداشت بنیادی مذہبی آزادی اور باہمی اتحاد و رواداری جیسی اقدار کو کمزور کرنے کا سبب ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام عالمی فورمز پر ذمہ داری کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --